17

گلشن حدید میں 20 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ

نیوز ڈیسک
کراچی
کراچی کے علاقے گلشن حدید میں لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس نے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ لڑکے کا دعوی ہے دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ لڑکی باپ کے ڈر سے اس کے خلاف بیان دے رہی ہے
گلشن حدید میں پولیس نے بیس سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے ۔
متاثرہ لڑکی کا دعوی ہے کہ ملزموں نے اس پارک سے اغوا کیا۔ دو نوں نوجوان اس کی تصویروں کو بنیاد بناکر اسے پہلے بھی بلیک میل کرتے رہے ہیں۔
ملزم ناصر کا کہنا ہے لڑکی کو اغوا نہیں کیا۔ وہ اپنی مرضی سے اس کے ساتھ آئی تھی۔ وہ دونوں تین سال سے ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ اس نے لڑکی کے گھر رشتہ بھی بھیجا تھا۔ لڑکی باپ کے ڈر سے اس کے خلاف بیان دے رہی ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ لڑکی کے میڈیکل ٹیسٹ کے بعد تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گاہم۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں